English Urdu

کارروائی، تجاویز اور فیصلے: بیسواں اجلاس آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، کولکاتا

 
پیغام



پیغام

الحمد للہ کفیٰ، اسلام علی عبادہ الذین الصطفی، امابعد:

ہندوستان ایک بڑا ملک ہے، یہاں مسلمان اقلیت میں ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں ہیں، وہ اپنی متعدبہ تعداد کی بنا پر اپنی مذہبی اخوت کے لحاظ سے مستقل ایک قوت اور امت ہیں، ملک کا دستور اپنے باشندوں کے ہر گرہ و مذہب کو اپنے مذہب اور پسند کے مطابق زندگی گزارنے اور ادارے قائم کرنے کا حق دیتا ہے، اس طرح یہاں مسمانوں کو اپنے مذہب اور اسکے احکام پر عمل کرنے کا موقع حاصل ہے، اب یہ انکا کام ہے کہ اپنے مذہبی احکام کی روشنی میں زندگی استوار کریں، اور شریعت اسلامی کے مطابق زندگی گزاریں۔ اور یہ بات بھی پیش نظر رکھیں کہ ان کو اپنی دین کے تقاضوں پر عمل کرنے یہ کی بنا پر ””خیر امت کہا گیا ہے، اور انکو ””امت دعوت بھی بنایا گیا ہے۔

اپنے مزہب کے سلسلہ میں ہماری ذمہداری اس ملک میں دو طرح کی بنتی ے ایک تو یہ کہ ہم اپنے دین کی پابندی خود بھی کریں، اور اپنے دیگر دینی بھائیوں کو بھی عمل کرنے کی طرف متوجہ کریں، اور اسی کے ساتھ ساتھ ہم کو ملک کے دستور کے مطابق دین کے تقاضوں پر عمل کرنے کا جو حق دیا گیا ہے، اس پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس حق کے باقی رکھنے اور دین کے کسی عمل کو رد کئے جانے سے بچانے کی بھی فکر رکھیں۔ اسی ضرورت اور اس کی فکر کے لئے ہمارا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ بنایا گیا، اور مسلمانوں کے سب نقططہائے نضر اس میں شریک ہوئے، اور الحمدللہ سب نے بورڈ کو اس مقاصد کے مطابق تعاون دیا اور کامیاب بنایا۔

بورڈ بھی مسلمانوں کے نقطہائے نضر میں جو فروعی اختلاف ہیں، ان سے اپنے کو الگ رکھتے ہوئے شریعت اسلامی پر عمل کرنے کے حق کی حفاظت کرنے اور امت کے افراد کو اس پر عمل کرنے کی طرف توجہ دلانے اور اس پر عمل کے سلسلہ میں ناواقفیت یا انتظامی دشواری ہو تو س کو دور کرنے کے لئے ممکنہ تدبیر اختیار کرنا ہے، چنانچہ بورڈ نے اپنے کام کے ان تین پہلوئوں پر اپنی کوشش مرکوز رکھی ہے: اصلاح معاشرہ، دارالقضا اور قانونی چارہ جوئی، اور الحمدللہ تینوں کام انجام دئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں بورڈ کے عہدہداران ان تنہا کام کا پورا حق ادا نہیں کر سکتے، ان سب کاموں کو ہم سب کو مل کر انجام دینا ہے، اور اس کے لئے برادرن دین مبین کے تعاون کی ضرورت برابرقائم رہے گی، ور ہمیں امید ہے کہ تعاون ملتا رہے گا۔

سید محمد رابع حسنی ندوی
صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، نئی دہل
29-01-2020ھ ، 28-02-2020

پہلا صفحہ
تعارف
عہدہ داران
خبر نامہ
نکاہ نامہ
مطبوعات
صدر بورڈ کا پیغام
اجلاس عام
اعلامیہ کولکاتا
اجلاس مجلس عاملہ
پریس ریلیز
اعلانات
تاثرات
رابطہ
   
پہلا صفحہ   |      اعلانات   |      پریس ریلیز   |      مطبوعات    |      خبر نامہ   |      تاثرات   |      رابطہ